کوئٹہ : تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی ) نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کوہلو میں شرپسند تنظیم کے کارندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلحہ میں 59 راکٹ ، 55 مارٹر، 5 اینٹی ٹینک مائنز، 49 بم ، ایک ایم 72 میزائل، 3 اینٹی پرسنل مائنز شامل ہیں ۔ ترجمان ایف سی نے بتایا کہ شرپسندوں کی جانب سے اتنی بھاری مقدار میں اسلحہ فورسز پر حملوں اور تخریب کاری کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔