سیکرٹری خزانہ گرفتاری: اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب

سیکرٹری خزانہ گرفتاری: اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب
سیکرٹری خزانہ گرفتاری: اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کےسیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور کرپشن کے الزامات کے بعد بلوچستان میں اپوزیشن پارٹیاں سرگرم ہو گئیں ہیں اور آج اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا واسع نے آج شام کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

مزید : کوئٹہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...