سیکرٹری خزانہ کیس کی انکوائری اوپن بنیادوں پر ہو گی، چند روز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں: ڈی جی نیب

سیکرٹری خزانہ کیس کی انکوائری اوپن بنیادوں پر ہو گی، چند روز میں مزید ...
سیکرٹری خزانہ کیس کی انکوائری اوپن بنیادوں پر ہو گی، چند روز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں: ڈی جی نیب

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب طارق محمود نے بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کیس کی تحقیقات اوپن بنیادوں پر کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی جی نیب طارق محمود نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی 65 کروڑ اور 18 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی ہے۔ نیب بلوچستان کو شکایت ملی کہ زیادہ تر رقم مخصوص حقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے جس پر تحقیقات کی گئیں اور انکشاف ہوا کہ فنڈز لوکل گورنمنٹ کو دیئے جانے کے بجائے براہ راست سیکرٹری خزانہ کو دیئے جا رہے تھے اور 125 بلین کی رقم زیادہ تر مچھ اور منگوچر کے دو حلقوں میں تقسیم کی جا رہی تھی حالانکہ فنڈز لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد جاری کئے جاتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نے ایک سال قبل اس کیس کی تحقیقات شروع کی تھیں اور اس سے متعلق تمام ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ یقینا اس معاملے میں ایک شخص ملوث نہیں ہے اس لئے مزید گرفتاریاں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...