فریحہ پرویز نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

فریحہ پرویز نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
فریحہ پرویز نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

92نیوز کے مطابق فریحہ پرویز نے شوہر سے اختلافات کے بعد طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے انہوں نے فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا ۔اور موقف اپنایا کہ  نعمان جاوید ان کے حقوق پورے نہیں کر رہا ،اس لئے اس کیساتھ گزارا ممکن نہیں ۔جس پر سول جج نےنعمان جاوید کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید میں کئی سالوں سے دوستی تھی جس کے بعددونوں نے چند ماہ قبل شادی کی تھی جسے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم نکاح کی تقریب میں دونوں جانب سے چند دوستوں کو ہی بلایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں کافی عرصے سے اختلافات کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعدآج  انہوں نے عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

مزید : تفریح