اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کردی

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کردی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کردی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے اینٹوں کے بھٹے کو حماس کا ٹھکانہ سمجھ کر بمباری کردی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے ایک راکٹ حملے کے جواب میںغزہ میں حماس کے دو ٹھکانوں پر ہفتے کی صبح بمباری کی۔حالانکہ ابھی تک کسی نے بھی راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب میں حماس کے دو’ دہشت گردانہ‘ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب بی بی سی کے مطابق حماس کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں جنوبی شہر خان یونس میں دو اینٹوں کے بھٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے املاک کو تو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو ایک اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ میں ایک فلسطینی خاتون اس وقت ہلاک ہو گئیں جب خان یونس میں ان کا گھر حملے کی زد میں آ گیا۔

خیال رہے کہ سنہ 2014 میں ہونے والی 50 روزہ جنگ کے بعد سے یہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سب سے پر تشدد چوتھا دن ہے۔اسرائیل کے فضائی حملوں سے گذشتہ جنگ کے بعد سے جاری بے ضابطہ جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...