12سالہ برطانوی طالبعلم نے تفریحی سفر کے لئے سکول بس چُرا لی اور سیر سپاٹے کو نکل گیا

12سالہ برطانوی طالبعلم نے تفریحی سفر کے لئے سکول بس چُرا لی اور سیر سپاٹے کو ...
12سالہ برطانوی طالبعلم نے تفریحی سفر کے لئے سکول بس چُرا لی اور سیر سپاٹے کو نکل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر بنگور میں ایک 12سالہ طالبعلم نے تفریحی سفر کے لئے سکول بس چُرا لی اور سیر سپاٹے کو نکل گیا ۔اے بی سی نیوز کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ برطانوی شہر بنگور کے علاقے مینے میں بدھ کے روز رونما ہوا تاہم پولیس نے ویڈیو جمعرات کی شب انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی  اور تقریباً ایک منٹ پر محیط ویڈیو کلپ میں  سکول بس دورویہ سڑک پر رواں دواں ہے جو اپنے آغاز پر ذرا ٹیڑھی چلتی ہے تاہم بعد میں توازن دکھائی دینے لگتا ہے ۔بس تقریباََ ایک منٹ کے دورانیہ تک چلتی ہے اور پھر ایک چوراہے پر جا کر اچانک بس رک جاتی ہے۔

صادق خا ن صرف میئر نہیں بلکہ برطانوی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے میئر بنے ہیں: رپورٹ
بنگور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق جان ڈبلیو ایس ٹی جرمین اور ان کی گرل فرینڈ اپنی گاڑی میں بس کے تعاقب میں تھے جنہوں نے دیکھا کہ کوئی بہت ہی کم عمر ہے جو بس چلا رہا ہے ۔

کینیڈا کے شہر فورٹ میک مرے کے جنگلات میں آتشزدگی ، شہر کے بعض حصے راکھ میں تبدیل ،شہریوں کے انخلاءمیں شدید مشکلات
پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جان ڈبلیو ایس ٹی جرمین اور ان کی گرل فرینڈ نے بس کا پیچھا کیا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع بھی کر دی ۔ جونہی بس چوراہے پر رکی تو ایس ٹی جرمین اپنی کار سے اُترا اور بس کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ اس دوران میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر 12سالہ طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

اس بلی کی پشت پر کس کا چہرہ نمودار ہوا ہے؟آپ بھی بتایئے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -