خاتون نے 2 بچوں سمیت تھل کینال میں چھلانگ لگا دی، تلاش جاری

خاتون نے 2 بچوں سمیت تھل کینال میں چھلانگ لگا دی، تلاش جاری
خاتون نے 2 بچوں سمیت تھل کینال میں چھلانگ لگا دی، تلاش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عیسیٰ خیل (مانیٹرنگ ڈیسک) عیسیٰ خیل کے علاقے میں خاتون نے 2بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

92نیوز کے مطابق گھریلو جھگڑے پر خاتون نے بچوں سمیت تھل کینال میں چھلانگ لگا دی جس کے بعد انکی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ عینی شاہدین نے واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے جو لاشوں کی تلاش کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ خاتون اپنے بچوں کو لیکر تھل کینال پر آئی ا ور موقع پا کر چھلانگ لگا دی ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4سے 5 سال کے درمیان تھیں تاہم واقعے کے بعد علاقے میں اعلانات کرادیے گئے ہیں اور خاتون کے ورثاءکے سامنے آنے کے بعد واقعے کی مزید تفتیش کی جائے گی کہ خاتون نے کس بناءپر انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید :

میانوالی -