افغان مہاجرین کو ملازمتیں دینے پر پابندی عائد

افغان مہاجرین کو ملازمتیں دینے پر پابندی عائد
 افغان مہاجرین کو ملازمتیں دینے پر پابندی عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان مہاجرین کیلئے سب سے بری خبر آگئی ،پشاور میں کینٹ انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ملازمتیںدینے پر پابندی عائد کردی۔انتطامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تاجر حضرات افغان مہاجرین کو ملازمت پر رکھنے سے گریز کریں۔

ملک بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔متعدد وارداتوںمیں افغان مہاجرین کے ملوث ہونے اور ا ن کی گرفتاریوں کے بعدسے سکیورٹی اداروں نے مشکوک افغان مہاجرین سمیت مشتبہ افراد کے خلاف خصوصی اقدامات کیئے ایسا ہی ایک اقدام پشاور کینٹ انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جس میںحکام نے تاجروں اور دیگر تجارتی اداروں کومتنبہ کیاہے کہ وہ افغان مہاجرین کو ملازمتیں دینے سے گریز کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کینٹ انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹس جاری کردیا ہے۔جس کے تحت افغان مہاجرین کی ملازمتوں پر پابندی ہوگی۔نہ صرف ملازمتوں بلکہ افغان تاجروں کو تجارت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔سکیورٹی ادارے مشکوک کاروائیوں میں ملوث افغانیوں کو انکے وطن واپس بھجوارہے ہیں ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں