ہانگ کانگ کا مسافر بردار جہاز شدید موسمی صورتحال میں پھنس گیا ، ہچکولے کھانے سے 17مسافر زخمی
ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ ایئر لائن کا مسافر بردار جہاز شدید موسمی صورتحال میں پھنس گیا اور ہچکولے کھانے سے 17مسافر زخمی ہو گئے ۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطا بق ہانگ کانگ ائر لائن کی پرواز سی آر کے 6704نے انڈونیشیا کے آئی لینڈ بالی سے اُڑان بھری تھی تاہم موسم میں شدت آنے کے باعث پرواز کو دنپاسار واپسی کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز میں 204مسافر سوار تھے ، جہاز نے ہچکولے کھانے شروع کئے تو 17مسافر زخمی ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کردی
بالی کے نگوراہ رائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جنرل منیجر ٹریکورا ہارجونے اے ایف پی کو بتایا کہ ”واقعہ میں 17لوگ زخمی ہوئے جنہیں ایئرپورٹ کے کلینک پر طبی امداد دی گئی ہے ، پانچ زخمیوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم 12مسافروں کومزید علاج معالجہ کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا جانا بہت ضروری ہے “۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر مسافروں کو خراشیں آئیں ۔یہ رواں ہفتے انڈونیشیا میں بشمول ایئر بیس 300-200فضائی سفر کے دوران جہاز کے ہچکولے کھانے کا دوسرا واقعہ ہے ۔