تحریک انصاف کی خواتین کے وفد کی سی سی پی او لاہورسے ملاقات ،جلسے میں بدتمیزی کے واقعہ پر تبادلہ خیال

تحریک انصاف کی خواتین کے وفد کی سی سی پی او لاہورسے ملاقات ،جلسے میں بدتمیزی ...
تحریک انصاف کی خواتین کے وفد کی سی سی پی او لاہورسے ملاقات ،جلسے میں بدتمیزی کے واقعہ پر تبادلہ خیال

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرنگ کراس کے جلسے میں تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں سے بدتمیزی کے معاملے پر تحریک انصاف کی خواتین کے وفد نے سی سی پی او لاہور امین وینس سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین نے موقف اپنایا کہ پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آربدنیتی پرمبنی ہے ہم معاملے کے فریق ہیں اس لیے ہماری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے۔ وفد سے ملاقات کے دوران سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا نادرااورفرانزک دستاویز پرپی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کررہے ہیں۔

مزید : لاہور