ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ءمیں منفی سیاست دفن ہو جائے گی: خواجہ آصف

ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ءمیں منفی سیاست دفن ہو جائے گی: خواجہ آصف
ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ءمیں منفی سیاست دفن ہو جائے گی: خواجہ آصف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ءمیں منفی سیاست دفن ہو جائے گی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ جاری ایک پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ بجلی پیداواری صلاحیت 19 ہزار 900 میگاواٹ ہے جس میں 11 ہزار 987 میگاواٹ کا مزید اضافہ ہو گا اور جون 2018ءتک بجلی پیداوار 31 ہزار 19 میگا واٹ ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 2018ءکے آخر تک بجلی پیداواری صلاحیت 31 ہزار 887 میگاواٹ ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی کارکردگی سے پاکستان کو خوشحال ملک بنائے گی اور ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ءمیں منفی سیاست دفن ہو جائے گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں