جاسوسی کا مقدمہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے کیس کی سماعت جون تک ملتوی،2 صحافیوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت

جاسوسی کا مقدمہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے کیس کی سماعت جون تک ملتوی،2 ...
جاسوسی کا مقدمہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے کیس کی سماعت جون تک ملتوی،2 صحافیوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر جاسوسی کے الزام میں مقدمہ کی سماعت جون تک ملتوی کردی ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق مصر کی ایک مقامی عدالت نے الجزیرہ کے 2 صحافیوں سمیت 6 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ سزائے موت پانے والے افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے قومی سلامتی کی اہم معلومات قطر کو بھیجی تھیں۔ دوسری طرف سابق صدر محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔جون میں مصر کے مفتی اعظم کی اجازت کے بعد سزا میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور عدالت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ مفتی اعظم کے فیصلہ کو قبول کرلے یا رد کردے۔

علاوہ ازیں وکلا صفائی کو اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر محمد مرسی کو پہلے ہی تین مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے۔الجزیرہ ٹی وی نے مصری حکومت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سابق صدر مرسی کی حکومت سے کوئی خفیہ رابطہ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سابق صدر محمد مرسی کو اقتدار سنبھالنے کے صرف ایک سال بعد ہی 2013 میں آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی نے برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ جمالیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں