عمران فارق قتل کیس : سکاٹ لینڈیارڈ کی 2رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

عمران فارق قتل کیس : سکاٹ لینڈیارڈ کی 2رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
عمران فارق قتل کیس : سکاٹ لینڈیارڈ کی 2رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران فاروق قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ۔

جیو نیوز کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈکی 2رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم سکاٹ لینڈ ٹیم کے ہمراہ دستیاب ثبوتوں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایف آئی اے کو فراہم کردیاہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ15 مئی تک پاکستان کی 3 رکنی ٹیم بھی برطانیہ کا دورہ کرے گی اور ڈاکٹر عمران فارو ق قتل کیس میں ہونے والے پیش رفت اور ثبوتوں کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ سے معلومات شیئر کرے گی ۔

مزید : قومی