شہری کا سامان گم کرنے پر پی آئی اے کو50 ہزار روپے جرمانہ

شہری کا سامان گم کرنے پر پی آئی اے کو50 ہزار روپے جرمانہ
شہری کا سامان گم کرنے پر پی آئی اے کو50 ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو ہونے والے مسائل سے تو سب آگا ہ ہیں ،لیکن اس بار قومی ایئر لائن کو اپنی غلطی پر سزا کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن نے حسب سابق غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ایک شہری کا سامان گم ہوگیا۔بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آیا تو اس کا سامان غائب تھا جس پر شہری عدالت جا پہنچا اور قومی ایئرلائن کے خلاف کیس دائر کردیاتھا۔دوران سماعت عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد قومی ایئر لائن کو 50ہزار 500روپے کا جرمانہ سنا دیا۔

مزید :

لاہور -