مصری حکام نے ”ٹوم اینڈجیری“کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیدیا

مصری حکام نے ”ٹوم اینڈجیری“کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیدیا
مصری حکام نے ”ٹوم اینڈجیری“کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیدیا

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں مسکراہٹیں بکھیرنے والے’ ٹوم اینڈ جیری‘کارٹون سے تنگ مصر کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ”ٹوم اینڈ جیری“سیریز معاشرے میں تشدد کو فروغ دے رہی ہیں ۔

مصری اطلاعات سروسز کے سربراہ صلاح عبدالصادق جو کہ صدارتی دفتر سے بھی منسلک ہیں نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا جس میں کارٹونز اور ویڈیو گیمز سے ملک میں پھیلنے والے تشدد پر بات چیت کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کارٹونز میں جس طرح ٹوم اینڈ جیری کی چھیڑ خانیوں کے دوران دھماکہ دار چیزیں دکھائی جاتی ہیں یا دونوں کارٹونز کریکٹر ایک دوسرے کو مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہیں اس سے بچوں کو تشدد ایک معمول کی چیز لگنے لگا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : تفریح