وڈیرے نے سپیروں کی لڑکی اٹھا لی
حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بااثروڈیرے نے سپیروں کی لڑکی اٹھا لی جس پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔سانگھڑ کی رہائشی لیلا کے اغوا کے خلاف جوگی برادری نے سانپوں کے آگے بین بجا کر احتجاج کیا اور حکام سے ان کی بچی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر سپیروں کی برادری سڑکوں پر نکل آئی اور بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیلا کو مقامی وڈیرے نے اغوا کرلیا ہے،ہماری بیٹی کوبااثر افراد سے بازیاب کرایا جائے۔دوران احتجاج سپیرے بین بجا بجا کر احتجاج کرتے رہے اور دہائیاں دیتے رہے۔