ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا، کسی بھی عدالت میں جانے کیلئے تیارہوں: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا، کسی بھی عدالت میں ...
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا، کسی بھی عدالت میں جانے کیلئے تیارہوں: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی کرپشن ہوتی رہی اور میں لاعلم رہا۔

سپیکر راحیلہ درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر نیب کے چھاپے اور 68 کروڑ 10 لاکھ روپے کی کرنسی اور 4 کروڑ روپے کا سونا برآمد ہونے کی بازگشت سنائی دی ۔ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتاہوں ۔میرے دور حکومت میں اتنی زیادہ کرپشن ہوتی رہی اور میں لا علم رہا۔ مشیر خزانہ خالد لانگو اور اپنے آپ کو کسی بھی عدالت میں احتساب کیلئے پیش کرتاہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں 2002 سے اب تک جتنی بھی کرپشن ہوئی ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...