لندن کے نومنتخب میئر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لندن کے نومنتخب میئر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لندن کے نومنتخب میئر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبر پارٹی کے نومنتخب میئر لندن نے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میںنومنتخب میئر کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہری عمائدین ،پارٹی رہنمااور اعلیٰ حکام کی اکثریت نے شرکت کی۔

حلف برداری سے قبل میئرلندن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد صادق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کبھی تصور نہیں کر سکتے کہ ’ان جیسا کوئی لندن کا میئر منتخب ہوگا۔‘ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ’تمام لندن والوں‘ کے میئر ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم تنازعے سے عاری نہیں تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ لندن نے آج خوف کے بجائے امید کا انتخاب کیا ہے۔‘صادق خان نے کہا کہ ’خوف کی سیاست کو اس شہر میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔‘

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...