بیوی کو جسم فروشی کے لئے مجبور کرنے والے مسلمان مرد کو قدرت نے دنیا میں ہی عبرت کا نشان بنادیا

بیوی کو جسم فروشی کے لئے مجبور کرنے والے مسلمان مرد کو قدرت نے دنیا میں ہی ...
بیوی کو جسم فروشی کے لئے مجبور کرنے والے مسلمان مرد کو قدرت نے دنیا میں ہی عبرت کا نشان بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (نیوز ڈیسک) جب انسان بے حیائی کے راستے پر چل نکلے تو اسے کسی بات کی پرواہ نہیں رہتی، حتٰی کہ قدرت اسے ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں غرق کر کے عبرت کا نشان بنا دیتی ہے۔ بیوی کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والا ترکی کا 26 سالہ نوجوان عبدالقادر تران بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، کہ جسے اپنی بے حیائی کے نتیجے میں نہ صرف بیوی سے محروم ہونا پڑگیا بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق عبدالقادر نے اپنی خوش شکل بیوی کو ڈرا دھمکا کر اور تشدد کے ذریعے غیر مردوں کے ساتھ تعلق استوار کرنے پر مجبور کردیا۔ یہ بدبخت شخص اپنی اہلیہ کو استنبول کے مختلف علاقوں میں لے کر جاتا اور بعدازاں اسے واپس لے کر آتا تھا۔ وہ ناصرف اپنی بیوی کی نگرانی کرتا تھا بلکہ گاہکوں کے ساتھ معاملات بھی خود ہی طے کرتا تھا اور رقم بھی خود ہی اکٹھی کرتا تھا۔ شیطان صفت شخص کی بے حیائی بلآخر اس کی بیوی کے ایک گاہک کے ہاتھوں ہی انجام کو پہنچ گئی۔

زمانہ جہالت کی یاد تازہ ہوگئی، سیاستدان اور کیمروں کے سامنے نوجوان لڑکی کو شرمناک حرکت پر مجبور کردیا گیا
جب ایک رات اس نے اپنی بیوی کو ایک گاہک کے ہاں چھوڑا تو اس نے واپس آنے کی بجائے رات گاہک کے ہاں ٹھہرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عبدالقادر سوچ رہا تھا کہ اس طرح اسے زیادہ رقم مل جائے گی، لہٰذا صبح تک انتظار کرتا رہا۔ جب صبح کے وقت رقم لینے کے لئے پہنچا تو گاہک نے ادائیگی سے انکار کر دیا۔ عبدالقادر کا اسرار تھا کہ اسے زیادہ وقت کا زیادہ معاوضہ چاہیے، جبکہ گاہک رقم دینے پر تیار نہیں تھا۔ جب عبدالقادر نے اس بات پر جھگڑا شروع کر دیا تو اسے پتا چلا کہ نہ صرف اسے رقم نہیں مل سکتی تھی بلکہ اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ واپس جانے کو تیار نہ تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے گاہک سے محبت ہوگئی تھی اور وہ اسے کسی بھی صورت چھوڑنے پر تیار نہ تھی۔
یہ صورتحال دیکھ کر عبدالقادر غصے سے آگ بگولا ہو گیا اور بیوی اور اس کے گاہک پر ٹوٹ پڑا۔ اسی دوران گاہک نے پستول نکالا اور اسے گولی ماردی۔ یوں یہ بدبخت بیوی سے ہاتھ دھونے کے بعد چند ہی لمحے بعد زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث کچھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -