گرفتار بھاری ایجنٹ ارشد نے ابتدائی تفتیش میں مزید چھ ساتھیوں کے نام بتادیئے،سیکیورٹی اداروں نے کارروائی شروع کر دی

گرفتار بھاری ایجنٹ ارشد نے ابتدائی تفتیش میں مزید چھ ساتھیوں کے نام ...
گرفتار بھاری ایجنٹ ارشد نے ابتدائی تفتیش میں مزید چھ ساتھیوں کے نام بتادیئے،سیکیورٹی اداروں نے کارروائی شروع کر دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نے ابتدائی تفتیش میں اپنے مزید چھ ساتھیوں کے نام بتا دیئے ہیں جن کی گرفتار ی کیلئے حساس اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنٹ ارشد نے ابتدائی تفتیش میں اپنے مزید چھ ساتھیوں کے بارے میں تفصیلات بتاد یں ہیں جنہیں گرفتار کرنے کیلئے حساس اداروں نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں اور جلد ہی انہیں بھی گرفت میں لے لیا جائے گا ۔

ارشد نامی بھارتی ایجنٹ 2011سے کراچی کے علاقے جناح کالونی میں رہائش پذیر ہے ،اسی دوران اس نے میٹر ک کی جعلی سند بنوائی اور اس کے ذریعے قومی شناختی کارڈ بنوایا جبکہ اس شناختی کا استعمال کرتے ہوئے اس نے پاسپورٹ حاصل کیا ۔بھارتی خفیہ ایجنٹ پانچ سالوں سے پاکستان میں مقیم ہے جسے حساس اداروں نے انٹیلی جنس معلوما ت پر کراچی کے علاقے جمشید روڈ سے حراست میں لیا ۔

مزید : کراچی