پانامہ لیکس سے زیادہ حساس مسئلہ دہشت گردی ,تحریک انصاف کی حکومت بدترین مالی و انتظامی بحران کا شکار ہے:غلام احمد بلور

پانامہ لیکس سے زیادہ حساس مسئلہ دہشت گردی ,تحریک انصاف کی حکومت بدترین مالی و ...
پانامہ لیکس سے زیادہ حساس مسئلہ دہشت گردی ,تحریک انصاف کی حکومت بدترین مالی و انتظامی بحران کا شکار ہے:غلام احمد بلور

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے زیادہ حساس مسئلہ ملک اور پورے خطے میں دہشگر دی کے نئے پیش آنے والے خطرات ہیں،جن سے اگربروقت نہیں نمٹا گیا تو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا،پی ٹی آئی نے دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور ملک میں منافقت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ نام نہاد تبدیلی کے جھوٹے دعوؤں سے عوام بے زارہوچکے ہیں اوران کی نظریں اے این پی پر لگی ہوئی ہیں ‘ صوبائی حکومت بدترین مالی و انتظامی بحران کا شکار ہے اور بوکھلاہٹ کے اس عالم میں حکومت نے عوامی مسائل کو پس پشت ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے د وغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور ملک میں منافقت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، جس کا واضح ثبوت ان کی طرف سے پانامہ لیکس کے لیے جوڈیشل انکوائری اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ہے، مگر’’خیبرلیکس‘‘ کی تحقیقات کے لیے اپنی ہی بنائی ہوئی کیبنٹ کمیشن پر اکتفا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘ خیبر پختونخوا کے عوام تبدیلی کے وعدوں اور دعوؤں کی حقیقت جان چکے ہیں اور صوبے کے نوجوان اور عوام تبدیلی کے دعویداروں کو بنی گالہ تک محدود کر کے دم لیں گے۔

مزید : پشاور