خطرہ ہے کہ کہیں وزیر اعظم نواز شریف ’’وحید کاکڑ فارمولے ‘‘کے تحت دوبارہ استعفیٰ نہ دے دیں :حافظ حسین احمد

خطرہ ہے کہ کہیں وزیر اعظم نواز شریف ’’وحید کاکڑ فارمولے ‘‘کے تحت دوبارہ ...
خطرہ ہے کہ کہیں وزیر اعظم نواز شریف ’’وحید کاکڑ فارمولے ‘‘کے تحت دوبارہ استعفیٰ نہ دے دیں :حافظ حسین احمد

  

سکھر(مانیٹر نگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ انہیں خطرہ ہے کہ کہیں وحیدکاکڑ فارمولے کے تحت نواز شریف دوبا رہ استعفے ہی نہ دے دیں، عمران خان تبدیلی لانیکی باتیں تو پاکستان میں کرتے ہیں مگر وہ باہر یہودی کی حمایت کرنے جا تے ہیں،آصف زرداری ،الطاف حسین اور دیگر کو پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو انہیں ملک میں واپس آنا ہو گا ، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ان کے سرے محل اور آف شور کمپنیاں با ہر ہوں اور وہ سیا ست پاکستان میں کریں اور یہاں عہدوں کے مزے لو ٹیں ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے کی با تیں کرنے والوں پہلے رویوں میں تبدیلی لا نا ہو گی اور یہ تبدیلی کسی تھرڈ امپائر کی انگلی ،خاکی وردی یا کا لاگا ؤن پہننے والے کے ذریعے نہیں آئے گی اس کا واحد راستہ عوام ، انتخابات اور پارلیمنٹ ہے۔حاٖط حسین احمد کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں جے یو آئی یا کسی اور مذہبی جما عت کے رہنما کا نام نہیں ہے اگر نواز شریف کا اس میں نام نہیں ہے تو انہیں دوبار قوم سے خطاب بھی نہیں کرنا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا تعاون جمہو ریت اور پارلیمنٹ کی بقا کے لیے ہے اسے کرپشن سے تعبیر نہ کیا جا ئے، میاں صاحب کی وفاداری کا ریکارڈ کمزور رہا ہے اور ان کی وفاداری کے گواہ جا وید ہا شمی ہیں ،جنہوں نے کڑے وقت میں ان کو نہیں چھوڑا مگر جب وہ واپس آئے تو ان کو چھوڑ دیا۔

مزید : قومی