بھارتی شو’کامیڈی نائٹ‘میں شکیل صدیقی کی ایسی پرفارمنس کہ سنی لیون بھی داد دینے پر مجبو ر ہو گئیں

بھارتی شو’کامیڈی نائٹ‘میں شکیل صدیقی کی ایسی پرفارمنس کہ سنی لیون بھی داد ...
بھارتی شو’کامیڈی نائٹ‘میں شکیل صدیقی کی ایسی پرفارمنس کہ سنی لیون بھی داد دینے پر مجبو ر ہو گئیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ’کامیڈی نائٹ ‘میں شکیل صدیقی کی ایسی پرفارمنس کہ شائقین بھی حیران رہ گئے ،سنی لیونی بھی داد دینے پر مجبو ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کلرز کے پروگرام کامیڈی نائٹ میں بھارتی اداکارہ سنی لیون نے شرکت کی جس میں شکیل صدیقی نے اپنی شاندار مزاحیہ پرفارمنس سے سنی لیون کو خوب ہنسنے پر مجبور کر دیا اور اسی دوران انہوں نے مزا ق مزاق میں ساتھی اداکار کو چڑانے کیلئے سنی لیون کا سر اپنے کندھے پر رکھ لیا ۔شکیل صدیقی وہ واحد مزاحیہ اداکار ہیں جنہیں بھارت میں اتنی پذیرائی ملی ہے ،بھارتیوں کی جانب سے شکیل صدیقی کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہاہے جبکہ وہ اس سے قبل پاکستانی ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کرچکے ہیں ۔سٹیج ڈراموں کے اداکار نسیم وکی بھی کامیڈی نائٹ ود کپل میں خصوصی پرفارمنس کیلئے کئی بار شرکت کر چکے ہیں اور ان کی پرفارمنس کو بھی بھارتی شرکاءکی جانب سے بہت سراہا گیاہے ۔

Shak by Awaiz_P

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...