گمراہ عناصر نے مکہ مکرمہ کی وادی نعمان میں جو کچھ کیا وہ زمین پر فسادکے دائرے میں آتا ہے: سعودی عرب

گمراہ عناصر نے مکہ مکرمہ کی وادی نعمان میں جو کچھ کیا وہ زمین پر فسادکے دائرے ...
گمراہ عناصر نے مکہ مکرمہ کی وادی نعمان میں جو کچھ کیا وہ زمین پر فسادکے دائرے میں آتا ہے: سعودی عرب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) وزارت اسلامی امور اور اوقات کے ریجنل ڈائریکٹر شیخ علی بن سالم العبدی نے کہا ہے کہ گمراہ عناصر نے مکہ مکرمہ کی وادی نعمان میں جو کچھ کیا وہ زمین پر فساد اور مقدس و محترم شہر میں امن وعامہ خراب کرنے کے دائرہ میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ان گمراہ عناصر نے کیا اسے ظلم و اسلام دشمنی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ شریعت اسلامی میں اس طرح کے فساد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ گمراہ عناصر اسلامی تعلیمات سے دور ہیں۔ انہوں نے اس طرح کا فاد برپا کرکے مقدس شہر کے احترام کو پامال کیا ہے، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ گمراہ عناصر جو اسلامی حکومت سے نبردآزما ہوں ان کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنا ضروری ہیں تاکہ کوئی معاشرے کا امن تباہ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کی اس قطعی گنجائش نہیں۔ گمراہ عناصر دراصل لوگوں اور شہریوں کا امن تباہ کررہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ ان کے خاتمے کے لئے حکومت سے تعاون کریں تاکہ اس فتنے کو ختم کیا جاسکے جو کچھ یہ گمراہ کن عناصر کررہے ہیں ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔

مزید : عرب دنیا