ایئرپورٹ ملازمین سے بدتمیزی پر تین افراد گرفتار
جدہ (محمد اکرم اسد) ائیرپورٹ پر گراﺅنڈ سروسز کے ملازمین سے جھگڑا کرنے پر تین افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ریاض سے وادی الدواسر جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے ایک شخص اور اس کے دو بھائیوں کو ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے حراست میں لے لیا۔ جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ائیرپورٹ ملازم سے بدتمیزی کی اور اس کو مل کر زدوکوب کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب مسافر اور اس کے ساتھی ائیرپورٹ ملازم کو زدوکوب کررہے تھے تو ملازم ساتھی بھی وہاں آگئے اور مسئلہ ہاتھاپائی تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا۔