دہشتگرد معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے جدید طریقے استعمال کررہے ہیں

دہشتگرد معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے جدید طریقے استعمال کررہے ہیں
دہشتگرد معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے جدید طریقے استعمال کررہے ہیں

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) خطبہ جمعہ میںائمہ نے کہا ہے کہ عدل و انصاف، انسانیت کی فلاح و ہدایت کا دین ہے۔ نظام حیات کے لئے دین حنیف نے واضح طریقہ عطا ءکیا ہے جس پر سعودی عرب کے قائدین مکمل طور پر عمل پیرا ہیں۔ حرم مکی شریف کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدید نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ سعودی عرب کی قیادت نے ملت اسلامہ کے اتحاد، تعمیر وترقی کے لئے تاریخی اور مثالی حل پیش کئے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے عالم اسلام متحد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شریعت میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کے لئے راہ ہدایت موجود ہے۔ اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے راہ عمل کا تعین کرتا ہے اور مسلمانوں کو اس پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں اغیار ذہنوں کو ماﺅف اور معاشرے کو پراگندہ کرنے لوگوں کے افکار کو بھٹکانے، ان میں دہشتگردی کے افکار پیدا کررہے ہیں۔ معصوم لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے جدید طریقے استعمال کررہے ہیں، معاشرے میں درست طریقے پروازن چڑھانے کے لئے ہر اہل ایمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اغیار کی طرف سے پھیلائے جانے والے افکار کا خاتمہ کیا جاسکے اور معاشرے کو پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رب کائنات نے ملک کو مدبر اور مخلص قیادت سے نوازا ہے۔ جو معاشرے کو بہترین خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو راحت و آرام دینے کے لئے ہمہ وقت مصروف کار ہے۔ ملک کے قائدین کے پیش نظر ملت اسلامہ کی فلاح و بہبود ہے جس کے لئے مختلف تعمیری منصوبے پیش کئے ہیں۔ مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ حسین آل الشیخ نے خطبہ جمعہ میں سورہ العصر کی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ انسان خسارے میں ہے، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور حق کی راہ پر گامزن ہوئے۔ مسلم معاشرے کو چاہیے کہ اسلامی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارتے ہوئے تقویٰ اختیار کریں تاکہ دین و دنیا میں فلاح پاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرے کے لئے قائدین سے تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے کہ وہ معاشرے میں اپنے قلم اور مثبت سوچ سے لوگوں میں شعور و آگاہی اجاگر کریں۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...