وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے اور سابق چیئر مین پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ضیاء الرحمن شامی کے صاحبزادے عامر ضیاء شامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...