سگریٹ پینے والے مَردوں کے لئے بڑی خوشخبری، ایسی تحقیق کہ آپ یہ عادت ترک نہیں کرنا چاہیں گے

سگریٹ پینے والے مَردوں کے لئے بڑی خوشخبری، ایسی تحقیق کہ آپ یہ عادت ترک نہیں ...
سگریٹ پینے والے مَردوں کے لئے بڑی خوشخبری، ایسی تحقیق کہ آپ یہ عادت ترک نہیں کرنا چاہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ کے درجنوں نقصانات سے آپ آگاہ ہوں گے مگر اب ماہرین نے اس کا ایک ایسا فائدہ بھی بتا دیا ہے جس کے بعد کوئی بھی سگریٹ نوش یہ عادت ترک کرنا نہیں چاہے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”سگریٹ نوش مرد وقتی لطف یا قلیل عرصے کے تعلق کے لیے کسی مرد کی تلاش کرنے والی خواتین کے لیے پرکشش بن جاتے ہیں کیونکہ عارضی وقت گزاری کی خواہش مند خواتین سگریٹ پینے والے مردوں میں بہت زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں۔“

’ہمیں گرفتار کرلو۔۔۔‘ وہ پولیس اہلکار جسے دنیا بھر سے مرد خط لکھنے لگے
یہ تحقیق بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی(Ghent University) کے ماہرین نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایولین ونکے(Eveline Vincke) اور ان کی ٹیم کے دیگر افراد نے اپنی تحقیق کے لیے 17سے 30سال کی عمر کی 239خواتین کے انٹرویوز کیے۔ماہرین نے ان خواتین کو اسی عمر کے مردوں کے روئیے کے متعلق سوالات پوچھے کہ آیا ان کے روئیے کتنے صحت مندانہ یا نقصان دہ تھے۔ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ”تم ان مردوں کے ساتھ قلیل المدتی تعلق چاہتی تھیں یا طویل المدتی؟“
ماہرین نے نتائج سے یہ اخذ کیا کہ جو خواتین قلیل المدتی تعلق چاہتی تھیں ان کی طرف زیادہ تر سگریٹ و شراب پینے والے افراد ہی راغب ہوئے، جبکہ طویل تعلق کی خواہش مند خواتین کی طرف صحت مندانہ روئیے کے حامل مرد متوجہ ہوئے۔ایولین ونکے کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق سے ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سگریٹ و شراب کا استعمال مردوں کو ان خواتین کے لیے پرکشش بنا دیتا ہے جو وقتی دوستی کی تلاش میں ہوتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -