وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات ،شہر میں بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے ،قائم علی شاہ کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات ،شہر میں بلا تفریق آپریشن جاری ...
وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات ،شہر میں بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے ،قائم علی شاہ کی ہدایت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلا ل اکبر نے ملاقات کی جس میں قائم علی شاہ نے بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کا ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہائی پروفائل گرفتار یوں اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی ،بلا ل اکبر نے بتا یا کہ شہر سے حالیہ گرفتاریوں میں ”را“اور القاعدہ کے اہم لوگ پکڑے گئے ہیں۔اس موقع پر قائم علی شاہ نے رینجرز کے کردار کی تعریف کی اور شہر میں بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے ۔

مزید : کراچی