نوازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت کو غیر ضروری ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں :بلاول بھٹو زرداری

نوازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت کو غیر ضروری ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں :بلاول ...
نوازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت کو غیر ضروری ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں :بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت کو غیر ضروری ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں ،پارٹی دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دو سابق وزیراعظم کے نام ای سی ایل میںڈ النے پر مذمت کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ نواز انتقامی کاروائیوں سے گریز کرے ،پیپلز پارٹی جیلوں ،پولیس تشدد اور دھمکیون سے ڈرنے والی نہیں ہے ،جیالے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرے ہیں نہ ہی ڈریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت انتقامی سیاست کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔

مزید :

کراچی -