ساحل سمندر پر اچانک دیوقامت بحری جہاز نمودار، پولیس نے اندر دیکھا تو ایسی چیز ملی کہ چکرا کر رہ گئی

ساحل سمندر پر اچانک دیوقامت بحری جہاز نمودار، پولیس نے اندر دیکھا تو ایسی ...
ساحل سمندر پر اچانک دیوقامت بحری جہاز نمودار، پولیس نے اندر دیکھا تو ایسی چیز ملی کہ چکرا کر رہ گئی

  

مونرویا(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا کے ساحل پر ایک جہاز آ ن ٹھہرا۔ جب پولیس اس پر اسرار جہاز کو چیک کرنے کے لیے اس کے اندر گئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس میں بڑی مقدار میں تیل لدا ہوا تھا اور عملے کا کوئی ایک رکن بھی موجود نہیں تھا ۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پولیس اس جہاز کی حقیقت جاننے اور اس کے عملے کے اراکین کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جہاز کا نام ٹمایا1(Tamaya 1) ہے جو پانامہ میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ جہاز بغیر عملے اور لائف بوٹس کے لائبیریا کے رابرٹس پورٹ کے ساحل کے قریب آیا جہاں لائبیریا کی قومی پولیس اور امیگریشن بیورو کے حکام نے اس کی چیکنگ کی۔ شہریوں نے ساحل پر اس پراسرار جہاز کے آنے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق اس 210فٹ لمبے آئل ٹینکر کی موجودگی آخری بار گیمبیا اور سینیگال کے پانیوں میں نوٹ کی گئی تھی۔اس جہاز کو سینیگال کی بندرگاہ ڈاکار (Dakar)پہنچنا تھا تاہم راستے میں اس کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا اور اس کا عملہ کہاں گیا یہ تاحال ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس