سعودی شہزادے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ تمام دنیا کے مسلمان سوچ میں پڑجائیں گے

سعودی شہزادے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ تمام دنیا کے مسلمان ...
سعودی شہزادے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ تمام دنیا کے مسلمان سوچ میں پڑجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی زبان درازی کے باعث دنیا بھر سے لوگوں کا ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں۔ اب ایک سعودی شہزادے نے بھی ان کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان سوچ میں پڑ جائیں گے۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ”میں یقین نہیں کر سکتا کہ امریکی عوام کسی ایسے شخص کو اپنا صدر منتخب کر سکتے ہیں جوانتہائی آسانی کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہے کہ ”مسلمانوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“

اپنی ’غیر اخلاقی ‘تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

امریکہ میں سعودی سفیر کے عہدے پر تعینات رہنے والے شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ تم پر منحصر ہے، مجھ پر نہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ تم بطور امریکی شہری نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں کسی بہتر شخص کا انتخاب کرو گے۔“رپورٹ کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور امریکی حکام کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی کے باوجود شہزادہ ترکی امریکیوں کو متاثر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا