’اگلا ایٹمی دھماکہ ہونے والا ہے‘ خطرے کی گھنٹی بج گئی

’اگلا ایٹمی دھماکہ ہونے والا ہے‘ خطرے کی گھنٹی بج گئی
’اگلا ایٹمی دھماکہ ہونے والا ہے‘ خطرے کی گھنٹی بج گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) مغربی دفاعی ماہرین ایک عرصے سے خدشہ ظاہر کررہے تھے کہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کانگرس کے موقع پر ایک اور ایٹمی دھماکہ بھی ہوسکتا ہے۔ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ شمالی کوریا میں ورکرز پارٹی کانگرنس کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ خدشہ بھی سچ ثابت ہوتا نظر آرہا ہے کہ شمالی کوریا پانچویں ایٹمی دھماکے کی تیاری کررہا ہے۔

’دنیا کا وہ علاقہ جہاں صرف ہیلی کاپٹر کی آواز سے بھی زور دار زلزلہ آسکتا ہے کیونکہ۔۔۔‘

خبررساں ایجنسی روئٹرز نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا اپنے پنگ یے ری نیوکلیئر ٹیسٹ مرکز پر کچھ ایسی سرگرمیاں کررہا ہے کہ جنہیں ایٹمی دھماکے کی تیاری قرار دیا جا سکتا ہے۔ سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے تحت کام کرنے والی ویب سائٹ 38 نارتھ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنگ یے ری نیوکلیئر سائٹ پر گاڑیوں اور افراد کی غیر معمولی نقل و حرکت نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق مین سائٹ سے تقریباً 6 کلومیٹر کی دوری پر واقع کمانڈ سنٹر کے قریب خصوصی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے ہمسائے جنوبی کوریا اور جاپان کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ان کے حمایتی امریکا نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور ایٹمی دھماکے کا راستہ روکنے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی