ایک انتہائی سستا آلہ جو آپ کے وائی فائی کے تمام مسائل حل کردے گا

ایک انتہائی سستا آلہ جو آپ کے وائی فائی کے تمام مسائل حل کردے گا
ایک انتہائی سستا آلہ جو آپ کے وائی فائی کے تمام مسائل حل کردے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بوسٹن (نیوز ڈیسک)اگر آپ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنیکشن کی سست رفتاری سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ اب ایک ایسا چھوٹا سا آلہ متعارف کروادیا گیا ہے کہ جو وائی فائی کے ہر مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ملٹی نیٹ کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ آلہ ”ری سیٹ پلگ“ عام الیکٹرک ساکٹ میں لگ سکتا ہے۔ یہ آلہ آپ کے وائی فائی سگنل پر نظر رکھے گا اور جونہی سگنل کم ہوگا تو اسے طاقتور بنانے کے لئے ایکشن میں آجائے گا۔ یہ آلہ وائی فائی راﺅٹر یا براڈ بینڈ موڈیم کو ہر پانچ منٹ بعد ری سٹارٹ کرے گا حتیٰ کہ سگنل کی طاقت بحال ہوجائے۔ اس آلے کی موجودگی میں آپ کو اپنا وائی فائی راﺅٹر ری سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ آلہ خود ہی یہ کام کرے گا۔

Wi-Fi ٹیکنالوجی میں سب سے بڑی ’خامی‘ بھی ماہرین نے دور کردی، انٹرنیٹ صارفین کو زبردست خوشخبری سنا دی

ری سیٹ پلگ آلے کی قیمت 60 ڈالر (تقریباً 6ہزار پاکستانی روپے) ہے، جبکہ اسے بیرون ملک سے منگوانے کے اخراجات 24ڈالر (2400 پاکستانی روپے) ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی