نوجوان لڑکی مزے سے کیلا کھارہی تھی کہ اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس کی چیخیں نکل گئیں

نوجوان لڑکی مزے سے کیلا کھارہی تھی کہ اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس کی چیخیں ...
نوجوان لڑکی مزے سے کیلا کھارہی تھی کہ اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ اس کی چیخیں نکل گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک) اچھی صحت کے لئے پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہے اور اکثر لوگ صاف ستھرے اور تازہ پھلوں کی خاطر سپر مارکیٹوں میں انتہائی مہنگے دام ادا کرتے ہیں، مگر یہ بات حیرت انگیز بھی ہے اور انتہائی افسوسناک بھی کہ مہنگی جگہ بکنے والے پھلوں سے بھی ایسی چیزیں برآمد ہو سکتی ہیں کہ دیکھ کر ہی انسان چیخ اٹھے۔

یہ نوجوان صرف کیلوں کے ذریعے سالانہ 1 کروڑ روپیہ باآسانی کس طرح کمالیتا ہے؟ وہ کہانی جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہیے

اگر آپ کو یہ بات قدرے عجیب لگ رہی ہے تو زرا اس جہازی سائز مکڑے پر نظر ڈالئے، جو ایک کیلے کے اندر سے برآمد ہوا ہے۔ مکڑے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والے صاحب کا کہنا ہے کہ وہ دفتر میں تھے کہ انہیں اہلیہ کا فون آیا۔ وہ خاصی پریشان تھیں اور فوراً گھر آنے کو کہہ رہی تھیں۔ جب یہ صاحب گھر پہنچے تو دیکھا کہ مارکیٹ سے لائے گئے تازہ کیلوں میں سے ایک کیلے کے اوپر انڈے کے خول جیسا چھلکا نظر آرہا تھا۔ جب انہوں نے اس چھلکے کو ہٹانے کی کوشش کی تو اس کے اندر موجود بہت بڑے مکڑے کو دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئیں۔

ان صاحب کا کہنا ہے کہ اگر آپ صرف یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتے ہیں کہ کسی بڑی دکان سے مہنگے داموں خریدے گئے پھل محفوظ ہوتے ہیں تو اپنی سوچ بدل لیں، کیونکہ ان میں بھی ایسے خطرناک حشرات موجود ہوسکتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ہی آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس