حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،تحریک انصاف کوایک صادق نے پاکستان میں رُلا یا ،دوسرے نے لندن میں ہرایا :اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،تحریک انصاف کوایک صادق نے پاکستان میں رُلا یا ...
حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،تحریک انصاف کوایک صادق نے پاکستان میں رُلا یا ،دوسرے نے لندن میں ہرایا :اسپیکر قومی اسمبلی

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے صادق نام بہت بھاری ہے ،ایک صادق نے انہیں پاکستان میں رُلا یا ہے اور ایک نے انہیں لندن میں ہرایا ہے ،پی ٹی آئی والے اب لندن والے صادق کے انتخاب کا فیصلہ بھی قبول نہیں کرینگے اور انکے خلاف انگلستان میں دھرنا دیں گے ۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،نواز شریف کی پالیسیاں ملک کو ترقی کی طرف لیکر جارہی ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں یہ ترقی برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست کرنے والی کھوکھلی دیواروں کو پہلے بھی کئی مرتبہ دھکا دیا اب بھی ان کو ہمارے ہاتھوں بہت بڑا دھکا لگنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لندن میں میئر کے انتخابات میں ایک مسلمان کے مقابلے میں یہودی کی حمایت کی جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کے تعلقات کن سے ہیں۔

مزید : قومی