آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ، گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقا ت میں گفتگو

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ، گورنر سندھ کی ڈی جی ...
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ، گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقا ت میں گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر  کی  گورنر ہاؤس میں ملاقات ،صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جاری کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ امن و امان بہتر بنانے میں رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جاری آپریشن کے باعث امن و امان میں بہتری آرہی ہے۔ ملاقا ت میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا اس ضمن میں تمام قانونی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ پر امن کراچی پورے ملک سمیت خطے کے مفاد میں ہے امن و امان کے قیام سے شہر و صوبہ میں تیز ترین بیرونی سرمایہ کاری یقینی ہے جس سے صوبہ میں خو شحالی لانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے رینجرز ، پولیس سمیت دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی اتحاد ، یقین و محکم، یکسوئی،محنت اور وژن کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ۔

مزید :

کراچی -