2017میں سولر ،ونڈ اور کچرے سے 601میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی:خواجہ آصف

2017میں سولر ،ونڈ اور کچرے سے 601میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی:خواجہ آصف
 2017میں سولر ،ونڈ اور کچرے سے 601میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی:خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2017میں سولر،ونڈ اور کچرے سے 601میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی جبکہ رواں ماہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 680میگا واٹ کی اضافی بجلی حاصل ہوگی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں بجلی کی پیدا وار 11ہزار 987میگا واٹ بڑھی اورقابل تجدید توانائی منصوبوں سے 2016میں 1ہزار 33میگا واٹ بجلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے ذریعے بھکی پاور پلانٹ سے 2017میں800میگا واٹ بجلی آئے گی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...