چنیوٹ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم ،3خواتین سمیت 8افراد جاں بحق

چنیوٹ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم ،3خواتین سمیت 8افراد جاں بحق

چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور روڈ پر ہر سا شیخ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم سے 3خواتین سمیت 8افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہر سا شیخ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم جس سے تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افرادہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ۔ان کاکہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔

مزید : چنیوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...