لاہور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و  تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ’’سٹی فورٹی 2‘‘کے مطابق انسپکٹر ذوالفقار علی کو تھانہ ہیئر سے ایس ایچ او گلبرگ، انسپکٹر محمد یوسف کو تھانہ گلبرگ سے ایس ایچ او داتا دربار، انسپکٹر محمد جاوید کو تھانہ داتادربار سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، انسپکٹر احسان اشرف کو تھانہ شالیمار سے ایس ایچ او کاہنہ ، انسپکٹر اشفاق بٹ کو تھانہ فیصل ٹاؤن سے ایس ایچ او ہیئر، انسپکٹر مقصود احمد کو تھانہ ڈیفنس سی سے ایس ایچ او لٹن روڈ، سب انسپکٹر محمد اکرم کو تھانہ لٹن روڈ سے ایس ایچ او ڈیفنس سی ،سب انسپکٹر امجد جاوید کو تھانہ گڑھی شاہو سے ایس ایچ او شادمان، سب انسپکٹر محمد امین چوکی منہالہ سے ایس ایچ او شالیمار، سب انسپکٹر اسد عباس کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن، سب انسپکٹر یاسر عباس کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او باغبانپورہ، سب انسپکٹر احمد عثمان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ٹاؤن شپ، سب انسپکٹر محمد علی کو ہیئرسے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن، سب انسپکٹر تنویر احمد کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او گڑھی شاہو، سب انسپکٹر کرامت علی کو پولیس لائنز سے انچارج چوکی ہلوکی تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔

مزید : لاہور