صلح کی کوششیں ناکام،خاوند سے بول چال بھی بند،فنکارہ فریحہ پرویز طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئی

صلح کی کوششیں ناکام،خاوند سے بول چال بھی بند،فنکارہ فریحہ پرویز طلاق کے لئے ...
صلح کی کوششیں ناکام،خاوند سے بول چال بھی بند،فنکارہ فریحہ پرویز طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (نامہ نگار)فیملی عدالت نے فنکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست پر اداکارہ وگلوکارہ کے خاوند نعمان جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔فیملی عدالت کے جج نوید اختر نے کیس کی سماعت شروع کی تواداکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس کاخاوند اس کے حقوق پورے نہیں کر رہا جس کی وجہ سے اس کی اپنے خاوند سے بول چال بند ہے جبکہ صلح کی بھی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کرنا چاہتیں لہٰذا عدالت ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت نے اداکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست پر اداکارہ کے خاوند نعمان جاوید کو 12جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور