19 سال بعد قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری،12مئی کو پھانسی دی جائے گی

19 سال بعد قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری،12مئی کو پھانسی دی جائے گی
19 سال بعد قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری،12مئی کو پھانسی دی جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت جیل میں شیخوپورہ کے سزائے موت کے قیدی عبدالرشید کو22سال بعد 12مئی کو تحتہ دار پر لٹکادیا جائے گا۔ سیشن جج نذیر احمد گجانہ کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹنڈنٹ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی وساطت سے درخواست بھجوائی کہ مجرم عبدالرشید کے سیشن جج شیخوپورہ نے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں،یہ مجرم سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی بیرک میں بند ہے،مجرم کی اعلی عدالتوں سے اپیلیں بھی خارج ہو چکی ہے مجرم کو 12 مئی کو پھانسی دی جانی ہے،سیشن جج نے ماڈل ٹاﺅن کچہری کے مجسٹریٹ احمد وقاص کو مقرر کردیا ہے مجرم کے خلاف شیخوپورہ تھانہ بھیکی نے 1994ئمیں مخالف فریق کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

مزید : لاہور