ماڈل ٹاﺅن کچہری،واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،واٹر کولر زخراب،قیدی اور سائلین پانی کو ترس گئے

ماڈل ٹاﺅن کچہری،واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،واٹر کولر زخراب،قیدی اور سائلین ...
ماڈل ٹاﺅن کچہری،واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،واٹر کولر زخراب،قیدی اور سائلین پانی کو ترس گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سائلین پریشانی سے دو چار ہیں،کچہری میں لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کیا جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند پڑا ہے۔ماڈل ٹاﺅن کچہری میں انتظامیہ کی جانب سے 6 واٹر کولر نصب کئے گئے جو ایک عرصہ سے خراب پڑے ہیں۔ سب سے برا حال بخشی خانے کے قیدیوں کا ہے، ملزمان کو جیل سے صبح 8بجے لایا جاتا ہے اور زیادہ تر جیل واپس جا کر ہی پیاس بجھاتے ہیں۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی انسان ہیں اور انتظامیہ کی بیحسی کی وجہ سے بیشتر قیدیوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا تھا جو ناکارہ پڑا ہے۔وکلائکا کہنا ہے کہ اے سی ماڈل ٹاو ¿ن، ججز اور پراسیکیوٹرزنے اپنے دفاتر میں واٹر ڈسپنسر رکھے ہوئے ہیں لیکن وکلاءودیگر سائلین پانی کی سہولت سے محروم ہیں

مزید : لاہور