خاتون کی ٹانگ پر دانہ، شدید درد کے بعد اچانک پھٹا تو اس میں سے ایسی جیتی جاگتی چیز نکل آئی کہ جان کر ہر انسان کانپ اُٹھے

خاتون کی ٹانگ پر دانہ، شدید درد کے بعد اچانک پھٹا تو اس میں سے ایسی جیتی جاگتی ...
خاتون کی ٹانگ پر دانہ، شدید درد کے بعد اچانک پھٹا تو اس میں سے ایسی جیتی جاگتی چیز نکل آئی کہ جان کر ہر انسان کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی(نیوزڈیسک) چین کی ایک 28سالہ خاتون ”گو“ جنوبی امریکہ کی سیر پر تھی کہ برازیل کے ایک جنگل میں اسے ایک مونگ پھلی کے سائز جتنی مکھی نے اس کی دائیں ٹانگ پر کاٹا۔اس کی ٹانگ پر خارش شروع ہوگئی اور اس وقت وہ شدید خوف میں مبتلاہوگئی جب اس نے دیکھا کہ اس کی جلد میں کوئی کیڑا پیدا ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر اس مکھی کے کاٹنے سے اس کی ٹانگ پر تین جگہ سوزش ہوگئی اورساتھ ہی اسے شدید خارش بھی ہونے لگی۔ تاہم وہ بولیویا سمیت دیگر جنوبی امریکی ممالک کا دورہ مکمل کرکے اپنے شہر شنگھائی پہنچ گئی جہاں اس کی طبیعت کافی زیادہ خراب ہوگئی۔ اس کی ٹانگ میں سے ایک عجیب سی شے ابل پڑی اور اس کی فیملی اسے ہسپتال لے کر بھاگی۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کی ٹانگ میں دواور لاروا(انڈے) ہیں جن میں سے ابھی اس مکھی کے بچے نہیں نکلے۔ ”گو“ کی خوش قسمتی کہ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کی جلد میں سے یہ خوفناک چیزیں نکال دیں،اب اسے انٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اوراس کی حالت بہتر ہے۔

’میں چھٹیوں پر گئی تھی، واپس آئی تو ٹانگ پر یہ نشان پڑا ہوا تھا، ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ یہ نیل نہیں بلکہ جیتا جاگتا۔۔۔‘ خاتون نے اپنی ٹانگ پر نشان کے پیچھے چھپی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
کاٹنے والاکیڑا کیا تھا؟
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کیڑے کا نام بوٹ فلائے(BOTFLY) ہے اور یہ جنوبی اور وسطی امریکہ کے ممالک میں رہتا ہے۔ یہ اپنے انڈے مچھروں، کیڑے مکوڑوں کے اوپر دیتا ہے۔جب یہ کیڑا انسان کو کاٹتا ہے تو یہ جلد کے اندر اپنے انڈے دیتا ہے اور جلد میں ایک چھوٹا سا سوراخ اس کے لاروے کو سانس دینے میں مدد دیتا ہے اور انسانی خون اور ضلد کے خلیے اس کی غذا بنتے ہیں۔ جب یہ جلد کے اندر پلتا بڑھتا ہے تو جلد پر بہت زیادہ سوزش آنے کے ساتھ اس پر خارش بھی ہوتی ہے۔ اگر اسے جلد سے نہ نکالا جائے تو اس کیڑے کے بچے چھ سے آٹھ ہفتوں میں پیدا ہوجاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -