شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں ...
شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

  


سڈنی (نیوز ڈیسک) شادی کی ہر تقریب میں تصاویر بنائی جاتی ہیں لیکن شاید ہی کسی شادی کے دوران ایسی تصویر بنائی گئی ہو کہ جس نے فوٹوگرافر کو بھی رُلادیا ہواور اسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی جذباتی ہوگئے ہوں۔ یہ نادر تصویر ایک آسٹریلین فوٹوگرافر نے بنائی ہے جس میں ایک نئی نویلی دلہن فرط جذبات سے آنسو بہاتی نظر آتی ہے۔

جیمز ڈے نامی فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ انہیں 30 اپریل کے دن ایڈریان اور روسلین نامی جوڑے کی تصاویر بنانے کو کہا گیا تھا۔ جیمز نے بتایا کہ وہ ساحل پر اس جوڑے کی تصاویر بنانے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک وہ سب کچھ چھوڑ کر ان کے پاس گئے اور ایڈریان سے کہا کہ روایتی انداز کو چھوڑ کر کچھ مختلف انداز میں تصاویر بنواتے ہیں۔ جیمز کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے ایڈریان سے کہا کہ وہ اپنی دلہن روسلین کو کان میں بتائیں کہ انہوں نے دنیا میں اربوں لوگوں کو چھوڑ کر صرف ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ایڈریان نے روسلین کے کان میں کچھ سرگوشی کی اور ساتھ ہی دلہن کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور عین اسی موقع پر جیمز نے ان کی ایک تصویر بنائی۔

ہنی مون پر گئی دلہن غلطی سے اپنے کمرے کی بجائے ہمسایوں کے کمرے میں چلی گئی، وہاں کون موجود تھا اور پھر کیا ہوا؟ تفصیل جان کر آپ کا دل دہل جائے گا

جیمز کا کہنا ہے کہ اس جذباتی لمحے نے ان کی آنکھوں کو بھی نم کردیا۔ انہوں نے یہ تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو چند گھنٹوں کے دوران ہی اسے 33 ہزار سے زائد بار شیئر کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد لائیکس ملے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...