امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں اپریل کی بہتر جاب ڈیٹا رپورٹ، جون میں شرح سود میں اضافے کا امکان اور یورپی خطے کی سیاسی صورتحال ہے۔نیویارک میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.05 فیصد بڑھ کر 1227.89 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.14 فیصد گر کر 1226.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1227.61 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 1228.40 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1233.10 ڈالر فی اونس رہے۔

مزید : کامرس


loading...