8ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات 140ملین ڈالر کم

8ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات 140ملین ڈالر کم

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان سے گوشت برآمد کرنے میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومتی اعداد و شمارکے مطابق گوشت کی برآمدات آٹھ ماہ میں 140 ملین ڈالر کم برآمد ہوا ہے جس سے قومی معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ اس کی وجہ وزارت تجارت کی نااہلی ہے گزشتہ سال آٹھ ماہ میں 188 ملین ڈالر مالیت کا گوشت برآمد ہوا تھا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوشت کی برآمدات میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 169 ملین جانور موجود ہیں جن میں 74 ملین گائے اور بھینس ہیں جبکہ 95 ملین بھیڑ اور بکریاں ہیں 7300 ٹن بھینس کا گوشت پیدا ہوتا ہے 7060 ٹن گائے اور 27000 ٹن بکرے اور 154000 ٹن بھیڑ کا گوشت پیدا ہوتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...