بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ‘خادم حسین

بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ‘خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ٹیکس ادا کرنے والوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوسکے اور نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوکر حکومتی ریونیو میں اضافہ کا باعث بنیں انہوں نے کہا کہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے اور کاروباری دوست بنایا جائے۔ٹیکس فری بجٹ صنعتکاروں و تاجروں کی مشترکہ آواز ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے سیلز ٹیکس کو17فیصد کی بجائے15فیصد ، کارپوریٹ ٹیکس کو 31فیصد سے کم کرکے25فیصد اور سپر ٹیکس کے خاتمے کیلئے بھی غور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے غیر روایتی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کے فنڈز استعمال میں لاکر پاکستانی مصنوعات کی بیرون ملک نمائش اور بیرون ملک منڈیوں کی تلاش شروع کی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہواور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔

مزید : کامرس


loading...