ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

کراچی (اکنامک رپورٹر) ٹیکس دہندگان کے تنازعات اور مسائل حل کرنے کے لئے ایف بی آر نے کمیٹیاں تشکیل دے دی۔ٹیکس وصولیوں کے نظام میں بہتری اور عوام کا اعتمام بڑھانے کے لئے ایف بی آر نے پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں "آلٹرنیٹ ڈس پیوٹ ریزر ویشن کمیٹی " تشکیل دے دی ہے،یہ کمیٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کے تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی اور بہتر قانون سازی کے لئے ایف بی آر کو سفارشات بھی پیش کرتی رہے گی۔ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ریٹائرججز، کاروباری ایسو سی ایشن کے نمائندگان اور چارٹرڈ اکاونٹنٹس پر مشتمل ہے،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے قیام سے ٹیکس دہندگان کو کوٹ کچہری کے چکروں سے نجات ملے گی اور عوام کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دوستانہ ماحول میں ٹیکس وصولی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔

مزید : کامرس


loading...