منصوبہ بندی کمیشن نے 50ہزار نئے گھروں کی تعمیر کیلئے 16.5ارب روپے مانگ لئے

منصوبہ بندی کمیشن نے 50ہزار نئے گھروں کی تعمیر کیلئے 16.5ارب روپے مانگ لئے

اسلام آباد (آن لائن) منصوبہ بندی کمیشن نے پچاس ہزار نئے ہاؤسنگ یونٹس (گھروں ) کیلئے 16.5 ارب روپے مانگ لئے ہیں یہ مکانات وزیراعظم کے کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کردہ پروگرام ہوپ کے تحت تعمیر کئے جائینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجویز بارہ اپریل کی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف نے کی تھی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے ہوم اونر شپ پروگرام کے حوالے سے پریزنٹیشن دی تھی کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں تیزی سے شہری آبادی کے بڑھنے والے ممالک میں شامل ہے اور اس کے ہاؤسنگ یونٹس کی سالانہ طلب 70000ہے لیکن صرف 25000 گھروں کی تعمیر ہورہی ہے کمی کی وجہ سے سالانہ قلت دس ملین یونٹس تک بڑھ گئی ہے ایک سینئر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ کابینہ کو بتایا گیا ہے کو ون ونڈو سہولت ہوم ڈویلپرز کیلئے تشکیل دینی چاہیے یہ تجویز دی گئی ہے کہ پانچ ہزار یونٹس پبلک پرائیویٹ اونر شپ کے تحت تعمیر کئے جائیں اور اس کے لئے 8.58ارب روپے مختص کئے جائیں جبکہ دو سال بعد ہنگامی طور پر آٹھ ارب روپے جاری کرنے ہوں گے ۔

مزید : کامرس


loading...